اولیائے اللہ کا مشن مخلوق کی خدمت ہوتاہے، پیر سید نظام الدین جامی

 


سجادہ نشین گولڑہ شریف کا انجمن مہریہ نصیریہ کی مرکزی میٹنگ سے خطاب

کلرکہار(عثمان اعوان) اولیائےاللہ کا مشن مخلوق کی بے لوث خدمت اور مدد کرنا ہوتا ہے، کسی بھی مستحق شخص کی مدد کیلئے اٹھنے والے قدم پوری انسانیت کی مدد کرنے کے مترادف ہیں ان خیالات کا اظہار پیر سید غلام نظام الدین جامی نے منعقدہ انجمن مہریہ نصیریہ کی مرکزی میٹنگ سے خطاب میں کیا تفصیلات کے مطابق انجمن مہریہ نصیریہ کے زیر انتظام مرکزی میٹنگ پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی، پیر سید غلام شمس الدین شمس گیلانی، پیر سید غلام نجم الدین گیلانی سجادہ نشینان آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کی زیر صدارت مرکزی میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی، چیئرمین انجمن مہریہ نصیریہ محمد کامران عدیل اور پلاننگ ونگ کی جانب سے خاور فرید چشتی نے حالیہ سالوں میں انجمن کے پلیٹ فارم سے رفاعی کاموں کے حوالہ سے رپورٹ پیش کی، سرپرست اعلیٰ پیر سید غلام نظام الدین جامی سجادہ نشین آستانہ عالیہ گولڑہ شریف نے جملہ ممبران کی انجمن کے پلیٹ فارم سے رفاعی کاموں کی رفتار کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے فلاح انسانیت کے مزید پراجیکٹس پر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا، ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے سلسلہ میں عہدیداران کو کوئی کسر اٹھا نہ رکھنے کی ہدایت و تلقین کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہر غیور مسلمان کے ایمان کا بنیادی جزو ہے اور اس کا ہر قیمت پر تحفظ ضروری ہے، تبلیغ و اصلاح معاشرہ کے سلسلہ میں مدارس کے قیام کی بہت اہمیت ہے، الجامعہ شمس المساجد اور شمس المدارس اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہیں جہاں بنیادی اسلامی تعلیمات کے ساتھ ساتھ جدید عصری علوم بھی سکھائے جاییں گے، ملک کے طول و عرض میں مدارس کا قیام اور زیر تکمیل مدارس پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کی گئی، بعد ازاں ملکی سلامتی کیلیے دعائے خیر سے میٹنگ کا اختتام کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.