چک ملوک: چوہدری ارشد حسین نذر کے ڈیرہ پر مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کارنر میٹنگ

 

ڈھڈیال(سٹی رپورٹر)چک ملوک میں سابق چیئرمین یونین کونسل چک ملوک چوہدری ارشد حسین نذر کے ڈیرہ پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کی انتخابی کارنر میٹنگ۔مہمان خصوصی امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک تھے۔میٹنگ میں سابق وائس چیئرمین چوہدری سلیم مغل چکرال،قاضی ثاقب کمال پنوال،سابق کونسلر ملک اعجاز چکملوک سمیت پوری یونین کونسل کی سرکردہ شخصیات کی بھرپور شرکت۔اس موقع پر تمام شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران چکرال سے بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔ انشاءاللہ اس موقع پر سابق چیئرمین یونین کونسل چک عمرآ چوہدری ظفرالاسلام فریدکسر، سابق چیئرمین یونین کونسل ہرچارڈھاب چوہدری محمد ضمیر خان،سابق چیئرمین یونین کونسل جسوال چوہدری شفقت عباس دھیدوال،ملک مومن نعیم اصغر،ملک ابوبکر مجید،ملک عامر نواز اور چوہدری زوہیب اشرف مسوال ہمراہ تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.