تاسہ موہڑہ :راجہ سعد مشتاق نے اپنی پوری برادری سمیت مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا




ڈھڈیال(سٹی رپورٹر) تاسہ موہڑہ محسنِ تسیال کپتان راجہ ارشاد حسین مرحوم کےبھتیجے راجہ مشتاق حسین اور نواسے راجہ سعد مشتاق نے اپنی پوری برادری سمیت پاکستان مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔اس سلسلہ میں أج شام ایک شاندار میٹنگ راجہ سعد مشتاق کی بیٹھک میں ہوٸی جس میں تمام برادری ممبران نے مسلم لیگ ن کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔ اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ مرحوم بزرگ کیپٹن ارشاد حسین کے سیاسی پیمانے کو أگے بڑھاتے ہوٸے أمدہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کو کامیاب کرانے کیلیے انتھک محنت کے ساتھ اس پیمانے کو تازہ کیا جائے گا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 ملک تنویر اسلم اعوان نے اس موقع پر کہا کہ گاؤں تاسہ موہڑہ کی یہ بیٹھک ہمیشہ سے مسلم لیگ ن کا سیاسی گڑھ رہی ہے ۔ مسلم لیگ ن کیلیے مرحوم بزرگ کیپٹن ارشاد صاحب کی کی گئی محنتیں اور کاوشیں آج تک اپنا رنگ دکھا رہی ہیں ۔ سیاسی دنیا میں گونجنے والے ناموں میں سے ایک نام کیپٹن راجہ ارشاد حسین کا بھی ہے ۔ علاقہ لنڈی پٹی بالخصوص گاٶں تاسہ موہڑہ کیلیے انکی خدمات کی مثال کہیں نہیں ملتی ۔ سیاست کےعلاوہ مرحوم کیپٹن ارشاد حسین نے دفاعی اداروں میں رہ کر ملک و قوم کی خدمات میں بھی اپنا سِکہ منوایا ہے ۔ یاد رہے علاقہ لنڈی پٹی کا یہ نواحی قصبہ تاسہ موہڑہ مرحوم کیپٹن ارشاد حسین کا سیاسی گڑھ رہ چکا ہے ۔ ضلعی و صوبائی قیادت أج بھی تاسہ موہڑہ کے نام کے ساتھ مرحوم سیاسی بزرگ کیپٹن ارشاد حسین کا نام لیے بغیر نہیں رہ سکتی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.