آر پی او راولپنڈی ڈویژن سید خرم علی کا دورہ چکوال

 

ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) آر پی او راولپنڈی ڈویژن سید خرم علی نے چکوال کا دورہ کیا جس میں انہوں نے(SIPs)کی طرز پر تجدید کیے جانے والے تھانہ ڈھڈیال کا معائنہ کیا۔آر پی او راولپنڈی سید خرم علی کی تھانہ ڈھڈیال آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی.ڈی پی او چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود نے آر پی او راولپنڈی ڈویژن کو تھانہ میں ہونے والی SIPs تجدیدکے متعلق مکمل بریفننگ دی، انہوں نے تھانہ جات کے فرنٹ اور بیک اینڈ کا تفصیلی معائنہ کرایا۔آر پی او راولپنڈی ڈویژن نے تھانہ جات کے ویٹنگ ایریا، وی ایس او روم، فرنٹ ڈیسک، ایس ایچ او روم، ڈی آر سی، فرنیچر اور کمپیوٹرائزیش کا بغور ملاحظہ بھی کیا.آر پی او راولپنڈی ڈویژن نے تمام تھانہ کے شعبہ جات کو دیکھ کر ڈی پی او چکوال کی کارکردگی کو سراہا۔آئی جی پنجاب کی خصوصی ہدایت پر تمام تھانوں کو SIPsکی طرز پر تجدید کر دیاگیا ہے جسکا مقصد عوام دوست پولیس کا عملی مظاہرہ کرنا ہے تاکہ تھانہ آنے والی عوام کو دوستانہ ماحول میسر آئے۔





..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.