چکوال پولیس کا ناجائز اسلحہ کے حامل افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری

 


چکوال(میڈیا سیل) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کیپٹن (ر) واحد محمود کی زیر نگرانی چکوال پولیس کا ناجائز اسلحہ کے حامل افراد کے خلاف کریک ڈاؤن جاری،

ایس ایچ او تھانہ کلرکہار سید عاطف رضا شاہ،ارسلان فاضل سب انسپکٹر،محبوب حسین اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 05ملزمان کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا۔گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ ولد خان بہادر،ظہیر ولد محمد خان

،ہارون ولدزاہد حسین،گلفام ولد شوکت حسین،جمشید ولد بہادر خان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرکے 06مقدمات درج کر لیے.ڈی پی او چکوال نے احسن کارروائی پر ایس ایچ او سمیت پوری ٹیم کو شاباش دی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.