میجر(ر) طاہر اقبال کی علالت کے باعث ایم این اے سیکرٹریٹ کی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں




ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) حلقہ این اے 58 سے مسلم لیگ(ن) کے متوقع امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال کی علالت کے باعث ایم این اے سیکرٹریٹ کی سرگرمیاں ٹھپ ہو کر رہ گئیں۔ ایک ہفتہ قبل میجر(ر) طاہر اقبال شدید بخار میں مبتلا ہو گئے جس کے باعث انہیں اپنی رابطہ مہم معطل کرنا پڑی۔ ذرائع کے مطابق وہ چند روز ہسپتال میں بھی ایڈمٹ رہے اور اب ان کی صحت کافی حد تک بحال ہوگئی ہے۔ پبلک سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق وہ جلد دوبارہ اپنی رابطہ مہم کا آغاز کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.