سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں ابھی تک جوش و خروش کا فقدان


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی ) ضلع چکوال کے قومی کے ایک اور صوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں سیاسی جماعتوں کے کارکنان میں ابھی تک جوش و خروش کا فقدان واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ مسلم لیگ(ن) حلقہ این اے 58 اور تحریک انصاف ابھی تک پی پی 20 اور 21 میں باضابطہ طور پر اپنے امیدواروں کا اعلان نہیں کرسکی۔ تحریک انصاف کے متوقع امیدوار برائے این اے 58 چوہدری ایاز امیر اپنی رابطہ مہم جاری رکھے ہوئے ہیں لیکن صوبائی امیدواروں کی نامزدگی نہ ہونے کی وجہ سے صورتحال گومگو کا شکار ہے۔ یہی صورتحال مسلم لیگ(ن) کو بھی درپیش ہے۔جو اپنے حلقہ این اے 58 کے امیدوار کے باضابطہ اعلان کی منتظر ہے ۔ ٹکٹوں کے اعلان میں تاخیر اور ٹھنڈے موسم کے باعث پارٹی کارکنان بھی ڈنگ ٹپاؤ پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.