ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک کا انسدادِ پولیو راؤنڈ کے آغاز پر آصف ارباب خان نیازی کے ہمراہ دورہ


چکوال(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے  پیر کے روز انسدادِ  پولیو راؤنڈ کے آغاز پر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر آصف ارباب خان  نیازی کے ہمراہ یونین کونسل اوڈھروال کے علاقہ  میں دورہ کیا جس کے دوران انہوں نے پولیو کے خلاف بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن پر مامور محکمہ صحت کی ٹیموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے ویکسی نیشن کے ریکارڈ کے ساتھ ساتھ حفاظتی ویکسین کے قطرے پینے والے بچوں کی فنگر مارکنگ کو بھی چیک کیا ۔ انہوں نے ویکسی نیشن سٹاف کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے اس امر کی خصوصی طور پر تاکید کی کہ بچوں کی حفاظتی ویکسی نیشن کا عمل روزانہ کے مقررہ اہداف کے مطابق کامل توجہ کے ساتھ مکمل کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر قراۃ العین ملک نے  کہا کہ پانچ  سال تک عمر کے تمام بچوں کی پولیو کے خلاف حفاظتی ویکسی نیشن اہم ترین قومی فریضہ ہے اور اس ضمن میں ہیلتھ سٹاف  کی کارکردگی کو جانچنے کے لئے اچانک انسپکشن کا سلسلہ رواں راؤنڈ کی تکمیل تک برقرار رکھا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.