ایک روزہ چیلنج شوٹنگ والی بال میچ کا شاندار انعقاد کیا گیا

 


میچ باسط کلب خوشاب بمقابلہ ماسٹر الطاف ملاح کلب منعقد ہوا، جان توڑ محنت کے بعد میچ 60/60 پوائنٹس سے برابر رہا


میچ کا انعقاد حاجی رانا محمد رمضان، حاجی رانا محمد حیات، رانا محمد رمضان جھمٹ، مخدوم مطیع الرحمان و یگر نے انعقادکیا


کلرکہار(عثمان اعوان) علاقہ میں صحت مندانہ کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے ایک روزہ شاندار شوٹنگ والی بال کے میچ کا انعقاد کیا گیا، میچ باسط کلب خوشاب بمقابلہ ماسٹر الطاف ملاح کلب منعقد ہوا، تفصیلات کے مطابق رانا فارمز خانپور پر ایک روزہ چیلنج شوٹنگ والی بال میچ کا انعقاد کیا گیا، جس میں شامل دونوں ٹیموں نے آپس میں بھرپور مقابلہ کیا اور شائقین سے بہت دسد وصول کی، دونوں ٹیموں کے درمیان میچ 60،60 پوائنٹس سے برابر رہا، میچ کا انعقادحاجی رانا محمد رمضان سی ای او قریشی اسٹیٹ اینڈ رانا فارمز ہاؤس، رانا محمد رمضان جھمٹ منیجر آئی سی لاجسٹک ڈی جی سیمنٹ خیر پور، حاجی رانا محمد حیات جھمٹ ایڈوکیٹ ھائی کورٹ ، مخدوم مطیع الرحمان، عمر خلیل قریشی، وقاص خلیل قریشی، چوہدری شہباز حسین امیدوار صوبائی اسمبلی فیصل آباد نے کیا تھا جبکہ میچ میں چوہدری شہریار سلطان چکوال، کرنل(ر) حشمت علی خان جنرل منیجر ایڈمن ڈی جی سیمنٹ خیر پور کلرکہار، کرنل( ر) جاوید اقبال، رانا آصف اقبال سول جج چکوال، ملک محمد اسلم اعوان ڈی ایس پاکستان موٹروے پولیس، ملک محمد رئیس اعوان جی ایم اعوان ٹرانسپورٹ کمپنی، چوہدری عبدالمنان خوشاب، چوہدری عبد الحنان خوشاب، ملک اللہ نواز انسپکٹر موٹروے پولیس کلرکہار، رانا محمد خان ایڈیشنل سیشن جج ریٹائرڈ، رانا محمد امین الحسنات جھمٹ راکا پرائیویٹ لمیٹڈ، ملک عثمان اعوان صدر تحصیل پریس کلب کلرکہار، خلیل احمد شاکر سیکرٹری اطلاعات پریس کلب، عبدالرشید سانول ایگزیکٹو ممبر پریس کلب و اکبر ٹرانسپورٹ کمپنی، ملک عرفان شاہد ایگزیکٹو ممبر پریس کلب کلرکہار، ملک عرفان ڈپٹی جنرل سیکرٹری پریس کلب کلرکہار، چوہدری علی عباس آذاد کشمیر، ملک ظفر اقبال سابقہ یونین کونسل ناظم ڈوہمن، ملک ظفر اقبال ایڈوکیٹ، حاجی رانا محمد حیات نمبردار دھیروال، شیخ محمد عدیل ڈی جی سیمنٹ، چوہدری محمد شاہد ڈی جی سیمنٹ، چوہدری عامر ڈی جی سیمنٹ، محمد معراج ڈی جی سیمنٹ، ملک محمد کامران کامی اعوان خیر پور، ملک محمد عمران مانی اعوان خیر پور نے خصوصی شرکت کی، علاقہ بھر سے شائقین والی بال نے بھرپور شرکت کی اور آنے والے تمام معزز مہمانوں اور شائقین والی بال نے اس میچ کو خوب انجوائے کیا اور رانا برادران کو زبردست انداز میں خراج تحسین پیش کیا ،جنہوں نے علاقہ بھر میں شاندار تفریحی پروگرام مہیا کیا اور پنجاب کی ثقافت کو قائم رکھا، میچ کے اختتام پر دونوں ٹیموں کو انتظامیہ میچ کی جانب سے نقد کیش اور ٹرافی دی گئی، شائقین والی بال اور کھلاڑیوں کو گرمانے کیلئے اناؤنسر ملک جاوید اقبال آف روڈہ تھل نے خوب کمنٹری کی اور بے پناہ داد وصول کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.