کلرکہار میں تحریک لبیک کے مرکزی دفتر کا افتتاح کردیا گیا
کلرکہار(عثمان اعوان) تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار حلقہ پی پی 22 ملک ادریس اعوان نے مرکزی الیکشن آفس کلرکہار کا افتتاح کر دیا، میونسپل کمیٹی کلرکہار سے بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی، الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، ملک فاروق صابری انچارچ الیکشن سیل نے نقابت کے فرائض سر انجام دئیے، ناظم تحریک لبیک پاکستان کلرکہار ملک اقرار اعوان نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ کلرکہار سے ہم تمام سیاسی پارٹیوں کو سرپرائز دیں گے، کلرکہار میں تحریک لبیک پاکستان کا مضبوط دھڑا ہے، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی ملک ادریس اعوان نے کارکنان و عہدیدران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 75 سال سے ہم گلی اور نالی پر ووٹ دے رہے ہیں نہ ہماری گلی بنی اور نہ نالی پاکستان کی خوشحالی کا واحد حل اسلامی نظام ہے تحریک لبیک پاکستان کا منشور یہ ہے کہ دین ِاسلام تخت پر آئے جب دین تخت پر آئے گا تو ہر چیز آپ کے گھر کی دہلیز پر ملے گی، آخر میں دعا کی گئی اور تمام اہل علاقہ نے 8 فروری کو کرین پر مہر لگانے کا عہد کیا اس افتتاحی تقریب میں امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 22 ملک ادریس اعوان، ملک اقرار منور اعوان, ناظم تحریک لبیک پاکستان کلرکہار، فاروق صابری وسنال، عبدالرحمان گفانوالہ، ملک ناصر امیر یوسی بھرپور، محمد فیاض عطاری ناظم نشر و اشاعت پی پی 22، ملک عثمان، محمد رفاقت محمد رمضان، حافظ طیب، محمد ذیشان، محمد اویس، وقار عابد، زوہیب الحسن نے خصوصی شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں