گوندل برادری چک نورنگ کے زیر اہتمام مسلم لیگ (ن) کا شاندار انتخابی جلسہ



ڈھڈیال (میڈیا سیل)گوندل برادری چک نورنگ کے زیر اہتمام پاکستان مسلم لیگ (ن) کا شاندار انتخابی جلسہ چوہدری اعجاز گوندل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوا۔جس کے مہمان خصوصی سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ(ن)، سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری حیدر سلطان تھے مہمانوں کا جلسہ گاہ پہنچنے پر اہل علاقہ نے شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالا پہنائی گئیں۔میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک اور چوہدری سلطان حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہت اچھا ثابت ہو گا اور پورا پاکستان جانتا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے زریعے پھنسایا گیا اور پاکستان کی ترقی کو روکا گیا. اگر ہمارے قائد نواز شریف کی حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان میں یہ حالات نہ ہوتے. عمران خان کی غلط پالیسیوں کی بدولت آج ملک مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے .انشاءاللہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو گا.انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا جو سفر رک گیا تھا وہ دوبارہ 8 فروری کے بعد شروع ہو گا، آپ سب نے شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.