کلرکہار:ادریس اعوان نے مرکزی الیکشن آفس کا افتتاح کردیا



کلرکہار (عثمان اعوان) ملک ادریس اعوان امیدوار برائے ایم پی اے حلقہ پی پی 22 نے الیکشن مہم کے لیے مرکزی دفتر کا افتتاح کر دیا ۔ حلقہ پی پی 22 اور این نے 59  میں تحریک لبیک پاکستان کے امیدواروں نے  اپنی انتخابی مہم تیز کر دی , ملک ادریس اعوان اور میجر یعقوب سیفی "کرین" کے نشان سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں،الیکشن سیل کے انچارچ ملک فاروق وسنال نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ اب تلہ گنگ کی پگ کہیں نہیں جاۓ تلہ گنگ کی زمین پر میجر یعقوب سیفی اپنے شہریوں کے ووٹ کی حفاطت کریں گے ,  تحریک لبیک پاکستان ضلع چکوال کے زیر اہتمام گزشتہ روز پی پی 22 اور این اے 59 کے مرکزی دفتر کا افتتاح تلہ گنگ میں کیا گیا جس میں مجاہد ختم نبوت پیر میجر یعقوب سیفی  امیدوار NA  59 ,  ملک محمد ادریس اعوان امیدوار پی پی 22  اور ملک فاروق اعوان تحریک لبیک پاکستان ضلع چکوال نے خصوصی شرکت فرمائی , تلہ گنگ کی تمام یوسیز کے ذمہ داران و محبین نے بھرپور شرکت کی اور قائدین کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر یوسی کی تمام سرکردہ شخصیات نے شرکت کی اور یہ عہد کیا کہ اس دفعہ ووٹ تحریک لبیک کو پول کریں گے , ملک ادریس اعوان نے اپنی الیکشن مہم کے سلسلے میں دن رات محنت کر رہے ہیں ,الیکشن کے حوالے سے پیر میجر یعقوب سیفی و دیگر ذمہ داران نے  احسن انداز سے راہنمائی فرمائی۔ تمام کارکنان نے عہد کیا کہ ان شاءاللہ این 59 اور پی پی 22 میں محنت کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.