یوتھ کلب لاوہ کے جنرل سیکرٹری خالد نواز بلوچ کے گھر چوری کی واردات


لاوہ(نمائندہ ڈھڈیا ل نیوز)پریس کلب لاوہ کے ذیلی ونگ یوتھ کلب لاوہ کے جنرل سیکرٹری خالد نواز بلوچ کے گھر چوری کی واردات ۔چور پچاس لاکھ روپے مالیت کا بائیس تولے سونا اور پچاس ہزار نقدی تالے توڑ کر لے گئے۔ اہل خانہ ایک شادی میں شرکت کے لیے گئے ہوئے تھے۔واضح رہے ایک سال کے دوران یہ مسلسل اٹھارہویں واردات ہے جس میں چوری اور ڈکیتی کی گئی ہے 

لیکن پولیس کسی ایک بھی واردات کو ٹریس کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی 

اہلیان علاقہ نے شہر میں چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئ وارداتوں پر پولیس کی ناقص کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ لاوہ پولیس سٹیشن میں مستعد اور اہل پولیس افسران کو تعنیات کیا جائے تاکہ عوام میں بڑھتا ہوا عدم تحفظ کا احساس کم ہو سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.