رنسیال میں پی ٹی آئی کی شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا

 


رنسیال میں پی ٹی آئی کی شاندار کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں امیدوار برائے حلقہ پی پی 21 راجہ طارق افضل کالس، ملک اختر شہباز سمیت درجنوں کارکنان نے بھرپور شرکت کی

کلرکہار(عثمان اعوان) علاقہ ونہار کے موضع رنسیال میں پی ٹی آئی کی بھرپور کانر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں امیدوار برائے ایم پی اے راجہ طارق افضل کالس، راہنما تحریک انصاف ضلع چکوال ملک اختر شہباز و دیگر نے خصوصی شرکت کی، تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار حلقہ پی پی 21 راجہ طارق افضل کالس نے اپنی انتخابی مہم۔شروع کرتے ہی علاقہ ونہار کا دورہ کیا اور رنسیال میں ملک اظہر حسین کے گھر ایک کارنر میٹنگ میں شرکت کی، اس موقع پر ان کے ہمراہ راہنما تحریک انصاف و امیدوار برائے حلقہ پی پی 22 ملک اختر شہباز، راجہ احمد کالس، ملک الطاف، ملک جیلانی، ملک ریاض، ملک محمد خان لاپھی، ملک ساجد نمبردار بوچھال خورد، سید شبر شاہ مانک پور ملک قیصر نور پور، ملک علمدار سدیال رنسیال، محمد اعجاز سرکلاں ودیگر ہمراہ تھے جبکہ رنسیال سے ملک اظہر، ملک شفق، ملک ظریف، ملک ادریس، تھانیدار عادل خان، ملک عامر، ملک شہناز گل، ملک مبشر، صوبیدار نیاز حسین، ملک نذر عباس، ملک طاھر، ملک نذر، ملک خالد، ملک مصدق نذیر، ملک فضل حسین، ملک مشتاق، زوار غلام علی،۔ملک حماد، ملک قصیر، ملک جاوید، چاچا سکندر، نذر عباس، شوکت حسین، سید میثم شاہ، ملک مظہر سدیال، ملک افسر، ملک غلام رضا، ملک صابر حسین، ملک شہزاد و دیگر شامل تھے، جبکہ ان افراد نے امیدوار راجہ طارق افضل کالس کو حمایت کی مکمل یقین دہانی کرائی، اس موقع پر راجہ طارق افضل کالس، ملک اختر شہباز و دیگر نے خطاب بھی کیا، مقررین کا کہنا تھا کہ اس بار رنسیال سے پی ٹی آئی بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔۔ خطاب کیا، تقریب کے دیگر شرکاء میں چیرمین زاہد عباسی، جنرل سیکرٹری قاضی زاہد اعوان، راجہ زبیر، حاجی اصغر، راجہ خضر، حاجی اقبال، چوہدری سبور، ملک ندیم، ، نعیم عباس، راجہ مشرف، راجہ فرحی، شاہد عباسی، حسن بلوچ، قاضی حارث، چوہدری فیصل، قاضی زاہد، عمر عباسی، راجہ طالب، عمران شاہ(کلرکہار)، قاضی حسین، ملک یاسر اعوان، ملک ظفر دندی، راجہ نعیم، نمبردار محمد حسین، قاضی اعجاز، انجم، منشی رمضان، نعمان اعجاز، آڑھتی غلام رسول، ملک مدثر، ملک طارق رنسیال، حاجی اکرم میانی فہیم نیازی، ملک صابر تلہ گنگ، ملک مبشر مبشری، شاہد عباسی تلہ گنگ جبکہ صدر پریس کلب کلرکہار محمد عثمان اعوان، سیکرٹری جنرل ایم رحمن، سیکرٹری انفارمیشن خلیل احمد شاکر، رابطہ سیکرٹری ملک اسرار چلہ، سیکرٹری فنانس راجہ قمر عباس اور ملک دلدار حسین وسنال و دیگر نے شرکت کی، تقریب کے انتظامات ملک عبدالحسیب اعوان، حافظ عرفان، ایم عباس مغل چکوال، ملک مدثر تلہ گنگ و دیگر نے کئے تھے، اس سے قبل جب مہمان خصوصی نوید انعام فارم ہاؤس پہنچے تو ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کرکے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.