آج میرا چیئرمین بلاول شیر کا شکار کرنے لاہور پہنچ گیا،سردار ذوالفقاردلہہ
چکوال(خصوصی رپورٹ) امیدوار این اے 58 پاکستان پیپلز پارٹی سردار ذوالفقار علی خان کے زیر قیادت اج دلہہ کے مقام پر مشاورتی میٹنگ ایک بڑے سیاسی اجتماع میں تبدیل۔۔ ہر طرف جیو بھٹو زندہ ہے بی بی زندہ کے فلک شگاف نعروں سے دلہہ گونج اٹھا اج جیسے ہی سنیئر قیادت پیپلز پارٹی چکوال مشاورتی اجلاس پہنچی تو دلہہ گاوں کی عوام کا ایک جلوس ان پہنچا جس میں امیدوار این اے 59 حسن سردار۔ راجہ مظہر پی پی 22۔ راجہ امجد پی پی 21۔ چوہدری نوشاد علی خان پی پی 20 چکوال۔ رانا ثناالحق ۔ ڈاکٹر مقصود مہناس۔ ضلعی صدر راجہ رضوان ڈنڈوت سمیت دیگر اہم کارکنان بھی موجود تھے امیدوار این اے 58 قومی اسمبلی سردار ذوالفقار علی خان دلہہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقابلہ شیر کے ساتھ ہے اور آج میرا چیئرمین بلاول شیر کا شکار کرنے لاہور پہنچ گیا ہے اور ہم 8 فروری کو عوام کی طاقت سے شیر کا شکاری کرکے اسے پنجرے میں بند کر دے گئے پیپلز پارٹی عام ادمی کی پارٹی ہے انشااللہ عوامی نمائندوں کی طرح اپ کی خدمت کروں گا۔
کوئی تبصرے نہیں