کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان کو اپنا حق مل گیا۔۔۔!!!




 شوکت علی ملک

بزرگ رہنما پاکستان تحریک انصاف کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان کو جس طرح گزشتہ ایک عرصے سے ن لیگ کی حکومت کے دوران سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جاتا رہا ان پہ کئی ایک جھوٹی من گھڑت ایف آئی آرز کا اندراج کیا گیا اور ان کو ہتھکڑیاں تک لگا کر ذلیل و رسواء کرنے کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے، مگر عمران خان کے دیرینہ اور وفادار ساتھی ہونے کی حیثیت سے انہوں نے نہ صرف مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا بلکہ پاکستان تحریک کیساتھ کھڑے رہے۔


جب انتقامی کارروائیوں سے بچنے کےلیے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تر مقامی قیادت روپوش تھی تب بھی کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان لوگوں کی خوشی غمیوں میں شریک رہے اور اندرون خانہ عوام سے رابطہ جاری رکھا اور تحریک انصاف اور عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچاتے رہے وہ قابل تحسین ہے، اور وہ تمام تر اوچھے ہتھکنڈوں اور انتقامی کاروائیوں کے باوجود عمران کے نظریے کیساتھ کھڑے رہے اور مشکل وقت میں پارٹی کیساتھ وفاداری کی مثال قائم کی۔


کرنل سلطان (ر) سرخرو اعوان سے جب بھی ملاقات ہوئی انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کا ضرور تذکرہ کیا جس پر ان کو انتہائی رنجیدہ بھی پایا اور اگر پارٹی بازی اور سیاسی تعصب کی عینک اتار کردیکھا جائے تو ان کیساتھ واقعی زیادتی کی گئی، ایک ایسا ضعیف العمر شخص جس کی ساری زندگی ایک فوجی افسر کے طور پر وطن کی حفاظت اور خدمت کرتے گزری، اور ایک فوجی افسر کے طور پر انہوں نے علاقے کے سینکڑوں بلکہ ہزاروں نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے میں کوئی کسر باقی نہ چھوڑی۔


ایسے محبِ وطن شریف النفس شخص کو کسی ایک مخصوص جماعت سے وابستگی کی بناد پر سیاسی انتقام کا نشانہ بنا کر ذلیل و خوار کرکے ظلم و زیادتی کی ایک انوکھی داستان رقم کی گئی جوکہ افسوناک ہے، مگر دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف نے بھی کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان کو وفاداری، جرآت و بہادی کی مثال قائم کرنے پر ان کو حلقہ پی پی 23 سے صوبائی اسمبلی کا پارٹی ٹکٹ دے کر انصاف قائم کیا ہے، جس کے کرنل صاحب حقیقی معنوں میں حق دار بھی تھے، گویا کرنل (ر) سلطان سرخرو اعوان کو اپنا حق مل گیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.