چیف کوآرڈی نیٹر ایاز امیر انتخابی مہم چوہدری اظہر محمود چکرال کے ڈیری سیداں اور دوالمیال کے انتخابی دورے

 


چکوال( ڈسڑکٹ رپورٹر )چیف کوآرڈی نیٹر ایاز امیر انتخابی مہم چوہدری اظہر محمود چکرال نے ڈیری سیداں اور دوالمیال کے انتخابی دورے کیے اور حلقہ این اے58میں پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری ایاز امیر کے لیے بھرپور حمایت حاصل کی۔ڈیری سیداں میں سادات برادری نے چوہدری ایاز امیر کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ،چوہدری اظہرمحمود چکرال ڈیری سیداں پہنچے تو سادات برادری کے سرکردہ رہنماﺅں نے ان کا استقبال کیا ،سید آفتاب حسین شاہ ،سید محسن شاہ ،سید ضمیر شاہ ،سید حسنین شاہ ،گلاب شاہ ،حاجی اظہر شاہ ،کرامت شاہ ،ملک فخر، ملک ناصر، سید نیاز شاہ ،ناظم شاہ اور دیگر سادات برادری کے سرکردہ رہنماﺅں نے چوہدری اظہر محمود چکرال کو یقین دہانی کرائی کہ وہ اور ان کی برادری چوہدری ایاز امیر کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنائے گی اور8فروری کو انتخابی نشان باجا پر مہر لگائے گی۔دریں اثناءچوہدری اظہر محمود چکرال نے دوالمیال کا بھی انتخابی دورہ کیا جہاں پر انہوںنے سینئر نائب صدر پی ٹی آئی ضلع چکوال ملک رفعت اقبال سے ملاقات کی اور 8فروری کے انتخابات کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے معروف رہنماﺅںملک وسیم ،راجہ احمد بخش ڈلوال ،ملک عامر ،ظفر بنگلہ ،وقار ظہور، شہزادہ اصغر، وجاہت اصغر، عمران تبسم، صیام یعقوب، ڈاکٹر حامد، ملک عامر، بلال یوسف، عدیل افضل، جاذب عزیز ،راحت طارق، ملک وحید، نعمان افضل، ملک جلیل، ملک عادل، ملک توقیراور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔چوہدری اظہر محمود چکرال نے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے اپیل کی کہ وہ چوہدری ایاز امیر کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے اپنے علاقوں میں پھیل جائیں ،تمام کارکنان نے 8فروری کو چوہدری ایاز امیر کو بھرپور طریقے سے کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.