ملک تنویر اسلم سیتھی کی ہمراہ سنی علماء کونسل ضلع چکوال کے صدر سے ملاقات

 

مسلم  لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21ملک تنویر اسلم سیتھی کی وفد کے ہمراہ سنی علماء کونسل ضلع چکوال کے صدر قاری اسد عرفان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد فیاض فاروقی صاحب و دیگر زمہ داران سے ملاقات

الیکشن میں حمایت کی درخواست 

مرکزی رہنما علامہ مسعودالرحمن عثمانی شھید کی تعزیت 

چکوال(خصوصی رپورٹ)مسلم لیگ ن کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 ملک تنویر اسلم سیتھی کی وفد کے ہمراہ سنی علماء کونسل ضلع چکوال کے صدر قاری اسد عرفان  اور پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد فیاض فاروقی و دیگر ذمہ داران سے ملاقات۔ اس موقع پر معروف تاجر راہنما خواجہ حسیب الرحمان ، معروف کالم نگار و سماجی شخصیت کیپٹن ر حاجی غلام شبیر منہاس، مولانا نوید حیدری ، مولانا بنیامین ، حافظ محمد ارشد منوال،  معروف تاجر عبدالباسط آف ربال پروفیسر ثاقب جمیل اور دیگر سنی علماء کونسل کے رہنما موجود تھے جبکہ ملک تنویر اسلم سیتھی کے ہمراہ راشد منہاس آف ربال و دیگر دوست تھے ۔۔اس موقع پر ملک تنویر اسلم نے سنی علماء کونسل کے مرکزی رہنما علامہ مسعودالرحمن عثمانی شھید کی تعزیت بھی اور انکی شھادت کو بہت بڑا سانحہ اور ناقابل تلافی نقصان قرار دیا اور ساتھ ہی الیکشن میں حمایت کی درخواست کی۔قائد چکوال قاری اسد عرفان اور دیگر ذمہ داران نے ملک تنویر اسلم سیتھی کو خوش آمدید کہا اور حمایت کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ ھماری جماعت کی سیاسی کمیٹی نے حمایت کے حوالے سے فیصلہ کرنا ھے آپکی درخواست کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا اور چند ھی دن میں جو فیصلہ بھی ھوا آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔

 

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.