چوہدری عارف اقبال آف تھنیل فتوحی کی جانب سے چوہدری زمرد لطیفال کے اعزاز میں دعوت
چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر) فرینڈز آف چکوال کے روح رواں چوہدری عارف اقبال آف تھنیل فتوحی نے ضلع چکوال معروف شخصیت چوہدری زمرد لطیفال کے اعزاز میں دعوت ناشتہ کا اہتمام کیا۔ سادہ مگر پروقار دعوت ناشتہ میں قائد چکوال چوہدری اظہر محمود چکرال،سابق وزیر اور ایم ایل اے آزاد کشمیر راجہ جاوید اقبال، جنرل سیکرٹری فرینڈز آف چکوال برمنگھم ملک فتح خان لیٹی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری زمرد لطیفال ان دنوں نجی دورہ پر برمنگھم میں موجود ہیں اور چکوالینز سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔
کوئی تبصرے نہیں