جنرل(ر) عبدالقیوم نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے انتخابی مہم کی کمان سنبھال لی

چکوال(عبدالغفور منہاس سے)جرنیلی سیاست اور سابق سینیٹر لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم (ہلال امتیاز ملٹری) نے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں کی کامیابی کے لیے انتخابی مہم کی کمان سنبھال لی۔ گزشتہ روز انہوں نے پنوال اور دیگر کئی علاقوں کے دورے کیے اور کارنر میٹنگز میں شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مسلم لیگ ن کے نامزد امیدواروں حلقہ این اے58میں میجر(ر) طاہر اقبال، پی پی20میں چوہدری سلطان حیدر علی خان اور حلقہ پی پی21میں ملک تنویر اسلم سیتھی کو کامیاب بنائیں۔لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالقیوم کا اپنے خطابات میں کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن عوام کی خدمت کا جذبہ رکھتی ہے اور اس جماعت کے سوا کوئی بھی جماعت ایسی نہیں جو ملک کو تعمیر و ترقی کی راہ پر چلائے اور عوام کے اعتماد پر پورا اتر سکے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.