شیر، تیر،باجاوغیرہ کو ووٹ دینا سپورٹ کرنا سودی نظام کو کندھا فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ برگیڈیئر(ر) ڈاکٹر آصف نواز* *چکوال کے مسائل کا واحد اور دیرپا حل جماعت اسلامی ہے۔ ملک افتخار احمد* چکوال ( ) جماعت اسلامی ضلع چکوال کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 کے امیدوار ملک افتخار احمد اعوان کی ڈلوال میں بھرپور کارنر میٹنگ برگیڈئیر (ر) ڈاکٹر آصف نواز جنجوعہ آف ڈلوال اور انکی برادری کا جماعت اسلامی کی مکمل سپورٹ کا اعلان۔ برگیڈیئر ( ) ڈاکٹر آصف نواز جنجوعہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیر، تیر،باجاوغیرہ کو ووٹ دینا سپورٹ کرنا سودی نظام کو کندھا فراہم کرنے کے مترادف ہے ووٹ ترازو کو دیں جماعت اسلامی سودی نظام معیشت کو ختم کر کے نظام عشرو زکواۃ نافذ کرے گی اور آئی ایم ایف سے نجات دلائے گی۔ این اے 58 سے جماعت اسلامی چکوال کے امیدوار ملک افتخار احمد اعوان کا کہنا تھا کہ چکوال کے مسائل کا دیرپا حل صرف جماعت اسلامی ہے۔ سابقہ ادوار میں اقتدار کے مزے لینے والے کس منہ سے اب ووٹ مانگتے ہیں۔ چکوال کے مسائل پر عوام کو جواب دیں کہ آخر سالہاسال سے یہ مسائل جوں کے توں موجود کیوں ہیں۔ 8 فروری کو عوام گھروں سے نکلیں اور ترازو کو ووٹ دیں ان شاءاللّٰہ اگر جماعت اسلامی کو موقع دیا جائے تو چکوال کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔

 شیر، تیر،باجاوغیرہ کو ووٹ دینا سپورٹ کرنا سودی نظام کو کندھا فراہم کرنے کے مترادف ہے۔ برگیڈیئر(ر) ڈاکٹر آصف نواز

چکوال کے مسائل کا واحد اور دیرپا حل جماعت اسلامی ہے۔ ملک افتخار احمد


چکوال ( ) جماعت اسلامی ضلع چکوال کے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 کے امیدوار ملک افتخار احمد اعوان کی ڈلوال میں بھرپور کارنر میٹنگ برگیڈئیر (ر) ڈاکٹر آصف نواز جنجوعہ آف ڈلوال اور انکی برادری کا جماعت اسلامی کی مکمل سپورٹ کا اعلان۔ برگیڈیئر ( ) ڈاکٹر آصف نواز جنجوعہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شیر، تیر،باجاوغیرہ کو ووٹ دینا سپورٹ کرنا سودی نظام کو کندھا فراہم کرنے کے مترادف ہے 

ووٹ ترازو کو دیں جماعت اسلامی سودی نظام معیشت کو ختم کر کے نظام عشرو زکواۃ نافذ کرے گی اور آئی ایم ایف سے نجات دلائے گی۔ این اے 58 سے جماعت اسلامی چکوال کے امیدوار ملک افتخار احمد اعوان کا کہنا تھا کہ چکوال کے مسائل کا دیرپا حل صرف جماعت اسلامی ہے۔ سابقہ ادوار میں اقتدار کے مزے لینے والے کس منہ سے اب ووٹ مانگتے ہیں۔ چکوال کے مسائل پر عوام کو جواب دیں کہ آخر سالہاسال سے یہ مسائل جوں کے توں موجود کیوں ہیں۔ 8 فروری کو عوام گھروں سے نکلیں اور ترازو کو ووٹ دیں ان شاءاللّٰہ اگر جماعت اسلامی کو موقع دیا جائے تو چکوال کو ترقی کی نئی راہوں پر گامزن کریں گے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.