پاکستان پیپلز پارٹی کے "تیر" کی تحصیل چوآسیدن میں نشانہ بازی، امیدواروں کی مخالفین پر تاک تاک کر تیر اندازی، مخالف جماعتوں کی صفیں تتر بتر ہونا شروعپیپلز پارٹی کے "تیر" کی تحصیل چوآسیدن میں نشانہ بازی، امیدواروں کی مخالفین پر تاک تاک کر تیر اندازی، مخالف جماعتوں کی صفیں تتر بتر ہونا شروع

 


چکوال ( ساجد بلوچ ) پاکستان پیپلز پارٹی کی تحصیل چوآسیدن شاہ میں بھرپور پیش قدمی، پے در پے کارنر میٹنگز میں عوام کی زبردست شرکت، پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو اہم برادریوں کی بھرپور حمایت ملنا شروع ہو گئی، امیدوار حلقہ این اے 58 سردار ذوالفقار علی خان دولہہ، امیدوار حلقہ پی پی 21 راجہ امجد نور اور ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی راجہ رضوان ڈنڈوت نے تحصیل چوآسیدن شاہ کے علاقوں کے طوفانی دورے کیے، علاقہ کہون کے مواضعات خیرپور، دلیل پور، تترال کہون، ڈھریالہ کہون اور چوآسیدن شاہ سٹی کی پختون برادری سمیت علاقہ بھر میں پیپلز پارٹی کی کارنر میٹنگز کا انعقاد کیا گیا، عوام میں دن بدن پیپلز پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر عوام کی بڑی تعداد پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر رہی ہے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے پاکستان تحریک انصاف کی اہم وکٹ بھی اڑا دی ہے اور مرکز ڈوہمن کے پی ٹی آئی رہنما ملک وسیم کرامت نے تحریک انصاف کو خیرباد کہہ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے، توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ آنے والے دنوں میں پیپلز پارٹی کی طرف سے مزید ایم سرپرائز بھی سامنے آ سکتے ہیں۔ ادھر یوسی مینگن کے گاؤں چک بھون میں پیپلز پارٹی نے کھڑاک کیا ہے جہاں چوہدری ناصر، چوہدری فرمان، چوہدری جاوید، چوہدری آصف عابد، شاہد کہوٹ کی قیادت میں پیپلز پارٹی سرگرم عمل دکھائی دے رہی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.