جیٹھل اور سرکال کسر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے الگ الگ کنوینشن منعقد ہوئے
ڈھڈیال (نامہ نگار) یونین کونسل سرال کے قصبات جیٹھل اور سرکال کسر میں مسلم لیگ ن خواتین ونگ کے الگ الگ کنوینشن منعقد ہوئے جن میں ہر دو قصبات کی خواتین کی بھرپور تعداد کے علاوہ خصوصی طور پر بیگم عفت لیاقت، بیگم طاہر اقبال اور مسلم لیگ ن خواتین ونگ کی عہدیداران نے شرکت کی۔ کنوینشنز میں جمہوریت میں خواتین کے کردار اور ووٹ کے غلط استعمال کے نقصانات اور اس کے دور رس نتائج کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔ بیگم عفت لیاقت اور مسز زاہدہ مجید نے مسلم لیگ (ن) اور قائد نواز شریف کی ماضی کی خدمات اور مستقبل کے منشور پر روشنی ڈالی۔نیز الیکشن کمپین اور الیکشن ڈے پر خواتین کو موثر کردار ادا کرنے کو کہا اور تمام خواتین کا مسلم لیگ (ن) کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
کوئی تبصرے نہیں