اہلیان چکرال نے ایاز امیر اور علی ناصر بھٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا
چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )اہلیان چکرال نے حلقہ این اے58چوہدری ایاز امیر اور حلقہ پی پی20پر چوہدری علی ناصر بھٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا، اس سلسلہ میں اہلیان چکرال کا اجتماع منعقد ہوا جس کا اہتمام چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم کے چیف کوآرڈی نیٹر چوہدری اظہر محمود چکرال نے کیا۔ اجتماع میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور چوہدری اظہر محمود چکرال کی آوازپر لبیک کہتے ہوئے چوہدری ایاز امیر اور علی ناصر بھٹی کو کامیاب بنانے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر چوہدری علی ناصر بھٹی کے بھائی چوہدری علی نواز بھٹی بھی موجود تھے ۔چوہدری اظہر محمود چکرال نے اجتماع کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ایاز امیر کو انتخابی مہم کے دوران جس انداز میں پذیرائی مل رہی ہے اس سے وہ بھاری لیڈ سے کامیاب ہوتے نظر آ رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران بڑی بڑی برادریاں اور سرکردہ شخصیات نے چوہدری ایاز امیر کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے آٹھ فروری کو انتخابی نشان باجا پر مہر لگانے کا اعلان کیا ہے جبکہ حلقہ پی پی20پر انتخابی نشان مالٹا پر مہر لگانے کا بھی اعلان کیا ہے۔چوہدری اظہر محمود چکرال نے کہا کہ حلقہ این اے58سے 2018کے الیکشن میں بھی پی ٹی آئی نے ہی کامیابی حاصل کی تھی اب بھی پی ٹی آئی ہی جیتے گی۔
کوئی تبصرے نہیں