چوہدری تیمور علیخان ایڈووکیٹ کی عوام رابطہ مہم نے حلقہ پی پی20کی سیاسی صورتحال بدل دی

 

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف سیاستدان اور ہردلعزیز شخصیت چوہدری تیمور علیخان ایڈووکیٹ کی عوام رابطہ مہم نے حلقہ پی پی20کی سیاسی صورتحال بدل دی۔چکوال شہر اور دیگردیہاتوں میں مقابلہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بن چکا ہے۔ چکوال شہر میں اندرون شہر کوٹ سرفراز ،محلہ سرپاک ،سرگوجرہ شرقی ، جہانگیر ٹاﺅن ،شاہین آباد، مزدلفہ ٹاﺅن، مسعود آباد، اسلام پورہ، محلہ غربی ، ڈھوک فیروز، پنوال روڈ، محلہ جعفر آباد، محلہ عمر آباد، ملت چوک، محلہ بہادر آباد اور دیگر علاقوں میںپیپلزپارٹی کے نامزد امیدوار چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کی پوزیشن مضبوط ہو گئی ہے۔ اب مقابلہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے درمیان بن چکا ہے، آزاد امیدوار چوہدری علی ناصر بھٹی تیسرے نمبر پر جا رہے ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی کے نامزد امیدوارحلقہ پی پی20چوہدری نوشاد علی خان ایڈووکیٹ کے اپنے حلقہ کے دیہاتوں کے انتخابی دورے جاری ہیں اورے انہیں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.