مسلم لیگ (ن) کی رابطہ مہم میں روز بروز تیزی آنا شروع ہو گئی

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رابطہ مہم میں روز بروز تیزی آنا شروع ہو گئی ۔جند اعوان میں بھرپور شو آف پاور۔ اس سلسلہ میں ایک کارنر میٹنگ لیفٹیننٹ جنرل(ر) عبدالمجید ملک کے ڈیرہ پر منعقد ہوئی۔جس سے پاکستان مسلم لیگ (ن)امیدوار برائے حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک، کرنل (ر) آصف مجید ملک اور سابق وائس چیئرمین یونین کونسل جند اعوان چوہدری غلام شبیر لنگاہ نے خطاب کیا۔اس موقع پر اپنے خطابات میں مقررین نے کہا کہ ماضی کی طرح ان انتخابات میں بھی مسلم لیگ (ن) کے امیدوار یونین کونسل جند اعوان سے میجر طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔کارنر میٹنگ میں تمام برادریوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی۔





..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.