میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی سابق جنرل کونسلر عابد حسین چوہان کی رہائش گاہ پر سرکردہ پارٹی شخصیات سے ملاقات

 

چکوال (میڈیا سیل)سینیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن)،سابق وفاقی سیکرٹری میجر (ر) ڈاکٹر قیصر مجید ملک کی سابق جنرل کونسلر وارڈ نمبر 18 عابد حسین چوہان کی رہائش گاہ پر سرکردہ پارٹی شخصیات سے ملاقات۔انتخابی مہم،موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔۔۔چوہدری قمر شدیال،عابد چوہان اور ٹھیکیدار اکرم نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ انشااللہ وارڈ نمبر 16,17اور 18 سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواران میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور چوہدری سلطان حیدر حسب سابق بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔اس موقع پر سابق وائس چیئرمین میونسپل کمیٹی چکوال چوہدری قمر شدیال،سابق جنرل کونسلر وارڈ نمبر 17 ٹھیکیدار اکرم،چوہدری عنصر عباس ایڈووکیٹ لنگاہ، تنویر کہوٹ،حاجی غلام علی چوہان سمیت معززین علاقہ موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.