سابق لیڈی کونسلر یوسی ڈلوال مسز طاہر کی وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو درخواست


چوآسیدن شاہ(سید طلحہ فاروق) سابق لیڈی کونسلر یونین کونسل ڈلوال مسز طاہر نے وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کو درخواست دیتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چوآسیدن شاہ کے نواحی قصبہ ڈلوال کے محلہ خواجگان میں دوبھائیوں ندیم اکرم ،محمد بیرام پسران راجہ اکرم ساکنان ڈلوال نے سو سال سے پرانے بارشی پانی کی گذر گاہ کو اینٹوں کی دیوار بنا کر زبر دستی اور معاشی سے بند کر دیاہے اور اب مجھے بلیک میل کرتے ہوئے پیسوں کی ڈیمانڈ کررہے ہیں ۔انھوں نے وزیر اعلی پنجاب ،کمشنر راولپنڈی ڈویژن ،ڈی سی چکوال قراة العین ،اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ نادیہ پروین سے سوسال سے پرانے بارشی کی گذر گاہ کو واگذار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.