جماعت اسلامی چکوال کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی،اشرف آصف

 


سالہا سال سے چکوال کے درینہ مسائل جوں کے توں ہیں۔امیدوار حلقہ پی پی 20


چکوال( ) امیر جماعت اسلامی ضلع چکوال امیدوار حلقہ پی پی 20 محمد اشرف آصف کا دورہ ڈھاب پڑی۔ محمد اشرف آصف نے ڈھاب پڑی میں مختلف ملاقاتیں کی۔ محمد اشرف آصف کا کہنا تھا کہ چکوال کے عوام اب زبانی دعوؤں کے متحمل نہیں ہو سکتے ہیں۔ سالہا سال سے چکوال کے درینہ مسائل جوں کے توں ہیں۔ اقتدار کے مزے لینے والے اپنی مفادات کے لیے پارٹیاں بدلتے رہے ہیں۔ چکوال میں صحت و صفائی، تعلیم، بجلی، پانی اور گیس کے مسائل کو کسی نے حل نہیں کیا۔ جماعت اسلامی کرپشن سے پاک جماعت ہے عوام اب کی بار جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ان شاءاللّٰہ ہم چکوال کے عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریں گے اور چکوال ترقی و خوشحالی کی نئی منازل طے کرتا چلا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.