ملک کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کرنے والوں کا آخری الیکشن ہے،افتخار اعوان
بنگوالہ ملہال مغلاں(خصوصی رپورٹ) امیدوار برائے قومی اسمبلی ملک افتخار اعوان کی بنگوالہ آمد،انہوں نے جماعت اسلامی کے دیرینہ کارکن بزرگ شخصیت راجہ محمد انور سے خصوصی ملاقات کی۔اس موقع پر ملک افتخار کا کہنا تھا کہ ملک کو تباہی کے دھانے لا کھڑا کرنے والوں کا آخری الیکشن ہے اب کی بار عوام روٹی کپڑا مکان ، ایشین ٹائیگر ، ایک کروڑ نوکریوں کا جھانسہ دینے والوں کا محاسبہ کرے گی۔ ملک بھر کی طرح ہمارے ضلع چکوال کی عوام کو ملنے والے حالیہ بلوں نے چیخیں نکال دیں ہیں 300 یونٹ فری بجلی اور بجلی کی قیمتوں کو کم کرنے کا اعلان دھوکے کے سوا کچھ نہیں ملک پر مسلط چند خاندان ہر بار عوام کو سبز دکھا کر رفو چکر ہو جاتے ہیں۔جماعت اسلامی کی قیادت نے پڑھے لکھے اور اپنے علاقے کے مسائل سے آگاہ لوگوں کو میدان میں اتارا ہے جو منتخب ہو کر اپنے ملک کی خدمت کریں گے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی ملہال مغلاں راجہ عبدالزاق ، راجہ خالد مرتضی ، راجہ انعام ، راجہ فدا حسین راجہ زین العابدین راجہ مختار احمد راجہ منصور طاہر اور دیگر برادریوں کی سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔
کوئی تبصرے نہیں