یونین کونسل چک ملوک میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا

 


چکوال (میڈیا سیل)یونین کونسل چک ملوک میں تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،سابق چیئرمین یونین کونسل چک عمرآ چوہدری ظفر الاسلام فرید کسر اور چوہدری نصیر حسین ڈھوک بیر کی کاوشوں سے ڈھوک بیر سے نمبردار ظفر اقبال،چیئرمین محمد صدیق،حاجی محمد امیر خان، صوبیدار منیر حسین،سیٹھ غلام حیدر، حاجی عبدالخالق،ماما غلام اخمت، انتظار منہاس،حاجی محمد افسر، شاہد فاروق،چوہدری غلام حسین،حاجی سلطان،ساجد مسیر،حاجی اللہ یار،بنارس خان،حاجی محمد صدیق،ماسٹر احسان علی شاہ،ماسٹر ضیاء ممتاز، صوبیدار نسیم،صوبیدار جاوید،صوفی فضل حسین اور مولوی ظفر اقبال نے ساتھیوں اور برادری سمیت تحریک انصاف چھوڑ کر پاکستان مسلم (ن) میں شامل،امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی PP-21 ملک تنویر اسلم کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا۔اس ضمن میں ایک پروقار کارنر میٹنگ کا انعقاد نمبردار ظفر اقبال کی رہائش گاہ پر کیا گیا،جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی NA-58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک تھے،کارنر میٹنگ میں پہنچنے پر معزز مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر اپنے خطاب میں میجر (ر) طاہر اقبال ملک کا کہنا تھا کہ اس شمو لیتی پروگرام کے انعقاد پر میں تمام منتظمین کا شکر گزار ہوں اور اور آپ کا جوش اور ولولہ بتا رہا ہیکہ انشااللہ پاکستان مسلم (ن) کے نامزد امیدواران یہاں سے بھرپور کامیابی حاصل کریں گے،ہم خدمت اور صاف ستھری سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔اور ہمارے قائد میاں نوازشریف نے ہمیشہ پاکستان کو تعمیر و ترقی کی راہ پر گامزن کیا ہے،پورے پاکستان میں جتنے بھی میگا پراجیکٹس ہیں انکے بانی میاں نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) ہے،انشاءاللہ نواز شریف چوتھی بار وزیراعظم بن کر پاکستان کی تعمیر و ترقی کا جو سفر 2018 میں روک دیا گیا تھا اس کو ایک بار پھر اسی جوش و جذبے سے شروع کرینگے۔اس موقع پر کرنل (ر) آصف مجید ملک،ملک حمزہ عامر،چوہدری ظفر الاسلام فرید کسر،چوہدری زاہد پنوال،چوہدری خضر عباس نوروال،چوہدری غلام اصغر نوروال و دیگر عمائدین ہمراہ تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.