جمہوری سوچ سے عورت کے ووٹ سے انتخابات معتبر ہونگے،غزالہ شاہین

چوآسیدن شاہ (سید طلحہ فاروق)صدر شاہین ویلفیئر سوسائٹی سرگودھا محترمہ غزالہ شاہین نے کہا ہے کہ خواتین انتخابی مہم میں بھرپور شرکت کرکے جمہوریت کو مضبوط تر بنانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں کیونکہ جمہوری سوچ سے عورت کے ووٹ سے انتخابات معتبر ہونگے انھوں نے یہ بات خواتین میں ووٹ کے حوالہ سے بھلوال کی ملحقہ جناح آبادی طوطیاں والی گلی میں منعقدہ آگاہی سیمنار سے خطاب میں کہی انھوں نے خواتین سے کہا کہ ووٹ ایک قومی امانت ہے ملک و قوم کے اس اہم فریضہ کو میری بہنوں سب کام چھوڑ کر الیکشن والے دن ادا کریں کیونکہ ہمارے ملک ووٹ کا ٹرن آﺅٹ بہت کم ہے اور خواتین کے ووٹ کا ٹرن آوٹ تو خطرناک حد تک کم ہے ہم نے وطن عزیز میں جمہوریت کو مضبوط کر ناہے۔ محترمہ ساجدہ جاویدنے اپنی شاعری کے زریعے سیمنار میں موجود عورتوں کو ووٹ کی اہمیت بتائی ،سیمنار کے مہمان خصوصی سید اعجاز حسین شیرازی تھے ۔جبکہ سیمنار سے ملک زاہد لطیف ، چوہدری منان ،عبدالحنان و دیگر چیئرمین ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کونسل سرگودھا، سر پرست اعلیٰ مرکزی انجمن تاجران،صدر تحصیل پریس کلب بھلوال خواجہ ادیب ناصر ، بیداری کے نمائندہ عرفان اعوان نے بھی خطاب کیا ۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.