مائل اسٹون انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ سائنس کلرکہار میں فری ٹیکنیکل ایجوکیشن کی کلاسز کا اجراء

 


کلرکہار(عثمان اعوان) تحصیل کلرکہار کے میٹرک پاس بچوں کو فری ٹیکنیکل ایجوکیشن سے آراستہ کرنا ہمارا مشن ہے، ان خیالات کا اظہار تحصیل کلرکہار کے واحد پرائیویٹ ٹیکنیکل ایجوکیشن فراہم کرنے والے ادارے مائل اسٹون انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ سائنس کلرکہار کی پرنسپل میڈم ستارہ افضل نے کلرکہار میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب میں کیا، تفصیلات کے مطابق مائل اسٹون انسٹیٹیوٹ آف آرٹس اینڈ سائنس کلرکہار کے زیر انتظام میاں ایونٹ لان کلرکہار پر ایک سیمینار منعقد ہوا، جسمیں ادارہ کی پرنسپل میڈم ستارہ اصغر، میڈم سلمیٰ رانا، محمد ظفر اور شہباز خان نے خصوصی شرکت کی، پرنسپل میڈم ستارہ اصغر نے آنے والے افراد سے خطاب میں کہا کہ تحصیل بھر کے میٹرک پاس طلباء و طالبات کے لئے تین سال کے بالکل مفت ٹیکنیکل کورسسز کروائے جا رہے جن میں فری داخلے جاری ہیں، تحصیل کلرکہار میں پہلی دفعہ انٹر ٹیک کی فری کلاسز کا آغاز ٹیکنیکل ایجوکیشن میں انٹرمیڈیٹ اور دس ٹیکنالوجیز میں تین سالہ پروگرام , فیڈرل بورڈ کے زیر اہتمام یہ تین سالہ پروگرام بالکل فری ہے اس میں کسی قسم کی فیس، چارجز نہیں لیے جائیں گے، انہون نے شرکاء سے کہا کہ تمام احباب اپنے میٹرک پاس بچوں کو اس ادراے میں کورسسز کروائیں تاکہ آپ کے بچے اپنا مستقبل بہتر بنا سکیں ، ٹیکنیکل تعلیم سے قومیں ترقی کرتی ہیں، اس سیمنیار میں تحصیل پریس کلب کلرکہار کے عہدیداران سمیت ملک رئیس، تحریک منہاج القرآن کے جنرل سیکرٹری راجہ محمد سلیم، عبدالقدیر اعوان، ڈاکٹر طارق محمود ، محمد رئیس اعوان ، میاں ملک مبشر ، سہیل جامی، راجہ شکیل کھوکھر بالا، محمد نعیم، ملک ظہیر اعوان، فرحان منظورسمیت مختلف لوکل کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی، پروگرام کے انتظامات ملک شیر بار نے کئے ہوئے تھے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.