کلرکہار: ایم کیو ایم کے امیدوار حلقہ این اے 58 ملک قلب عباس کے کاغذات نامزدگی منظور
کلرکہار(عثمان اعوان) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے امیدوار حلقہ این اے 58 چکوال1 ملک قلبِ عباس کے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر چکوال نے منظور کرلئے، تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے امیدوار حلقہ این اے 58 ملک قلب عباس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی غریب عوام کی پارٹی ہے اور ہمارا مقصد ہار جیت نہیں بلکہ عوام میں اپنے حق کا شعور اجاگر کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ ان شاءاللہ کامیابی حاصل کرکے عوام کو فرسودہ سیاسی غلامی سے نجات دلائیں گے، اس سے قبل جب کاغذات نامزدگی منظور ہونے کے بعد جب وہ باہر نکلے تو دوست احباب جن میں کلرکہار کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت ملک عبدالرحمن پیرکھارا، ملک رمضان، ملک اسد، ملک قیصر، ملک مدثر، ملک عرفان سمیت درجنوں افراد نے مبارکباد دی، پھولوں کے ہار پہنائے اور اپنی حمایت کی یقین دہانی کرائی۔
کوئی تبصرے نہیں