ناروے،اوسلو،صبیح الحسن کمالی کی انٹرنیشنل بزنس کانفرنس میں بطور گیسٹ سپیکر شرکت

 

تقریب کے مہمانِ خصوصی کراؤن پرنس ناروے اور ان کی شہزادی تھیں،وزیر اعظم ناروے اور سابق وزرائے اعظم بھی شریک تھے


ناروے میں پاکستانی سفیر محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے بھی صبیح الحسن کمالی کو پاکستان ہاؤس مدعو کیا،کامیابیوں پر خراجِ تحسین

چکوال (عبدالغفار پارس) چکوال شہر کے قابلِ فخر نوجوان صبیح الحسن کمالی کی "انٹرنیشنل بزنس کانفرنس اوسلو" میں بطور گیسٹ سپیکر شرکت،تقریب کے مہمانِ خصوصی ناروے کے کراؤن پرنس Haakon اور ان کی شہزادی methe mant تھیں،کانفرنس میں ناروے کے وزیراعظم،ان کی کابینہ اور گزشتہ ادوار کے وزرائے اعظم نے بھی شرکت کی،کراؤن پرنس نے خصوصی طور پر قومی ایوارڈ ونرز سے ملاقات کی اور صبیح الحسن کمالی کو 10 سال کے قلیل عرصہ میں مثالی کامیابیاں سمیٹنے پر مبارکباد دی جبکہ پاکستان کی ناروے میں سفیر محترمہ سعدیہ الطاف قاضی نے مبارکباد کے سلسلہ میں صبیح الحسن کمالی کو خصوصی طور پر "پاکستان ہاؤس" میں لنچ پر مدعو کیا اور ان کی کامیابیوں کو سراہا اور تعریفی اسناد سے نوازا،بعد ازاں اس ملاقات کو پاکستان ایمبیسی کے فیس بک اور ٹویٹر اکاؤنٹ پر سفیر پاکستان نے خود شیئر کیا۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.