یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہو گئی


یونین کونسل پادشاہان میں مسلم لیگ (ن) کو واضح برتری حاصل ہو گئی ۔یو سی کے قصبہ موہڑہ اعوان میں مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما سردار غلام عباس خان کے حامیوں نے مسلم لیگ(ن) کے نامزد پینل میجر طاہر اقبال اور چوہدری سلطان حیدر علی خان کی حمایت کا اعلان کردیا۔اس سلسلہ میں ایک مشاورتی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں حاجی ملک ضیافت حسین، سابق کونسلر جہانگیر حسین،ملک عابد، ملک قدیر،ملک آصف، ملک جبار،ملک آصف جاوید اور گروپ کی دیگر سرکردہ شخصیات سمیت حامیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ 8 فروری کو مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جائے گا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.