کلرکہار: میاں محمد زبیر کو اسکیل 18 میں ترقی دے دی گئی

وہ اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار رہ چکے ہیں اور اب ڈپٹی سیکرٹری پنجاب ہیں، مبارک باد

کلرکہار(عثمان اعوان) سابق اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمد زبیر کو 18ویں اسکیل میں ترقی دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق سابق اسسٹنٹ کمشنر کلرکہار محمد زبیر جنہوں نے کلرکہار میں اپنا یادگار وقت گزارا اور یہاں کی عوام آج بھی ان کو دل سے یاد کرتی ہے کو گریڈ 17 سے گریڈ 18 میں پروموشن دے دی گئی وہ اس وقت بطور ڈپٹی سیکرٹری ٹریننگ منیجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈیویلپمنٹ پنجاب اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ان کو پروموشن ملنے پر تحصیل پریس کلب کلرکہار کے صدر محمد عثمان اعوان، سیکرٹری جنرل ایم رحمن، سیکرٹری انفارمیشن خلیل احمد شاکر، جوائنٹ سیکرٹری ملک رفیق انمول، سید ظفر نقوی، ملک انوارالحق، ملک عرفان شاہد، عبدالرشید سانول، ملک اسرار احمد، شہزادہ عبدالکریم اور راجہ قمر عباس کی جانب سے مبارکباد پیش کی گئی ہے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔


..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.