کلرکہار: ابھی تک کسی جماعت کی حمایت نہیں کی، عمران سجاد بخاری

 


تمام جماعتوں کے امیدوار دربار سخی سجاد پر حاضری دے رہے ہیں، صحافیوں سے گفتگو

کلرکہار(عثمان اعوان) ابھی تک کسی بھی سیاسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا ہے ان خیالات کا اظہار سجادہ نشین دربار عالیہ سخی سجاد معصوم بادشاہ گاہی ونہار سيد عمران سجاد بخاری نے تحصیل پریس کلب کلرکہار کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ان کا کہنا تھا کہ الیکشن 2024 کے حوالے سے انہوں نے اپنے علاقہ میں ابھی تک کسی بھی جماعت کی حمایت نہیں کی اور سارے امیدوار ان کے لیے قابل عزت و احترام ہیں، اور سب امیدوار دربار عالیہ پر حاضری دے رہیں ہیں ہم سب کے لیے دعاگو ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ خداوند عالم سے دعاء ہے کہ جو ہمارے علاقہ اور ملک پاکستان کے لیے بہتر ہو اسے کامیابی عطاء فرمائے، ہمارے لئے وہی بہتر ہوگا جو عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گا ان کے مسائل کو حل کرے گا۔




..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.