دانش علی درانی کے زیر اہتمام محلہ انور اباد میں مسلم لیگ ن کی بھرپور کارنر میٹنگ
ڈھڈیال(مسرت جعفری) دانش علی درانی کے زیر اہتمام محلہ انور اباد میں مسلم لیگ ن کی بھرپور کارنر میٹنگ۔ میجر طاہر اقبال، چوہدری حیدر سلطان علی خان کی خصوصی شرکت۔ متعدد افراد کی طرف سے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان۔ سوموار کے روز محلہ انور اباد نزد پولیس اسٹیشن ڈھڈیال دانش درانی کے زیر اہتمام مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر حلقہ این اے 58 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار میجر(ر) طاہر اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ الیکشن ملک کی سلامتی اور بقاء کا الیکشن ہے اور ملک کو دلدل اور اندھیروں سے صرف میاں نواز شریف ہی نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اوپر نیچے کی بحث نہ کریں۔ ووٹ صرف میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کو دیں۔ میجر طاہر اقبال نے کہا کہ ان شاءاللہ 8 فروری کو مسلم لیگ ن بھرپور طریقے سے کامیابی حاصل کرے گی اور اگلے وزیر اعظم میاں نواز شریف ہی ہونگے۔ میاں نواز شریف کے سابقہ ادوار میں بھی ملک میں ترقی اور خوشحالی آئی تھی۔ ان شاء اللہ وہ ملک کو اندھیروں سے نکال کر ترقی کی راہ پر لے کر جاہیں گے۔ پی پی 20 سے مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار چوہدری سلطان حیدر علی خان نے کہا کہ مسلم لیگ ن چکوال سے بھر پور کامیابی حاصل کرے گی۔ مسلم لیگ ن کی پاکستان کی نمائندہ جماعت ہے انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو شیر پر مہر لگا کر مسلم لیگ ن کی کامیابی میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ سابقہ حکومت کو تجربہ کے طور پر لایا گیا لیکن انہوں نے ملک کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا۔ ان شاء اللہ وہ تجربہ دوبارہ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن میں شامل ہو رہے ہیں ۔ان شاءاللہ مسلم لیگ ن چکوال سے پہلے سے بھرپور کامیابی حاصل کرے گی۔ کارنر میٹنگ سے سابق ناظم رانا بشیر سراج نے بھی خطاب کیا۔ اس موقع پر صدر مسلم لیگ ن طارق جمیل خان، سابق کونسلر حاجی ضمیر جعفری، چوہدری سلیم رضا، چوہدری ظفر السلام، چوہدری ضمیر، چوہدری رشید چوہان، حاجی اعجاز حسین گوندل، سید کبیر حسین شاہ، چوہدری عبدالرزاق بردا کے علاؤہ بھٹی برادری اور کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر جاوید بجیال، عامر بجیال، تصور پپو کائنات پکوائی سنٹر اور قدیمی مسجد ویلفیئر کمیٹی کے ارکان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کیا۔
کوئی تبصرے نہیں