یونین کونسل ڈھڈیال میں سیاسی صورتحال بدستور گومگو کا شکار

 


ڈھڈیال(نامہ نگار خصوصی) یونین کونسل ڈھڈیال میں سیاسی صورتحال بدستور گومگو کا شکار، اہم سیاسی گروپ ابھی تک اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان نہ کرسکا۔ سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل چکوال و سربراہ عوامی اتحاد گروپ ڈھڈیال چوہدری خورشید انور بیگ جو موجودہ سیاسی صورتحال میں سابق ایم پی اے سردار آفتاب اکبر خان اور لطیفال گروپ کے زیادہ قریب سمجھے جاتے ہیں ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کرسکے کہ وہ تحریک انصاف کے نامزد پینل کی ہی حمایت کریں گے یا پھر اپنی وابستگی پر نظر ثانی کریں گے۔ ان کے گروپ میں شامل بعض رہنما سردار غلام عباس خان کے قریب سمجھے جاتے ہیں اور چوہدری خورشید انور بیگ نے بھی کبھی سردار غلام عباس خان سے رابطے نہ ہونے سے انکار نہیں کیا جس کی وجہ سے صورتحال واضع نہیں ہورہی کہ وہ کیا فیصلہ کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری خورشید انور بیگ حلقہ این اے 58 میں چوہدری ایاز امیر اور پی پی 20 میں چوہدری سلطان حیدر علی خان کی حمایت کریں گے لیکن منگل کو سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری اعجاز فرحت کی چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی کی حمایت کے اعلان کے بعد عوامی اتحاد گروپ کے بارے میں پھر نئی چہ میگوئیاں شروع ہو گئی ہیں کہ وہ مکمل طور پر تحریک انصاف کے آزاد پینل کی حمایت کرے گا یا پھر اپنی سیاسی حکمت عملی میں کوئی تبدیلی کی جائے گی ۔علاوہ ازیں چوہدری خورشید انور بیگ اس سے قبل دو مرتبہ واضح طور پر اعلان کر چکے ہیں کہ وہ مسلم لیگ(ن) میں شامل نہیں ہوئے جبکہ گزشتہ روز بھی انہوں نے بلکسر سکٹریریٹ میں مسلم لیگ (ن) کے اجلاس میں شرکت کی اور بعد ازاں وضاحتی بیان جاری کیا کہ سردار غلام عباس خان کے بلانے پو وہ وہاں گئے تھے اور انہیں اس اجلاس کے بارے میں علم نہیں تھا ۔چوہدری خورشید انور بیگ سردار آفتاب اکبر خان ، لطیفال گروپ یا سردار غلام عباس خان کیمپ میں جائیں گے یہ آئندہ چند روز میں واضح ہو جائے گا۔





..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.