چیئرمین راجہ نور محمد مرحوم کے بیٹے راجہ عمران نور نے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت اور بھرپور کمپین کا اعلان

 


پاکستان تحریک انصاف کی الیکشن مہم میں بڑی شمولیت،ڈنڈوت سےچئیرمین گروپ/سدا بہار گروپ کی پی ٹی آئی میں شمولیت،امن حویلی سے چیئرمین راجہ نور محمد مرحوم کے بیٹے راجہ عمران نور نے پاکستان تحریک انصاف کی مکمل حمایت اور بھرپور کمپین کا اعلان


پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوہدری ایاز امیر کی انتخابی مہم میں شاندار اننگز جاری ،مرکز ڈنڈوت میں بڑا کھڑاک


پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 راجہ طارق افضل کالس کا بھی انتخابی مہم میں شاندار کور اپ


مرکز ڈنڈوت کی عوام نے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چوھدری ایاز امیر اور امیدوار برائے پنجاب اسمبلی حلقہ پی پی 21  طارق افضل کالس کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا


چکوال() پی ٹی آئی کے امیدوار برائے نیشنل اسمبلی این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی انتخابی مہم  میں شاندار اننگز جاری مرکز ڈنڈوت میں شاندار کھڑآک۔ڈنڈوت کی عوام نے چوھدری ایاز امیر اور راجہ طارق افضل کالس کے حق میں اپنا فیصلہ سنا دیا۔اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 چکوال چوھدری ایاز امیر کی مرکز ڈنڈوت آمد پر راجہ عمران،راجہ رضوان بوبی،عتیق رحمان،راجہ ابرار حیدر،راجہ خلیل نمبردار،ملک خدا بخش،راجہ انیس رحمان،راجہ فیضان کے ساتھ عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔چوھدری ایاز امیر کے ہمراہ،پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 طارق افضل کالس،معروف قانون دان ملک زعفران زلفی ،معروف کاروباری شخصیت راجہ نذیر تترال، سید یاسر شاہ بھگوال،نواب برکات،راجہ ارشد محمود،ملک فیاض احمد فیضی،چوھدری سجاد بھگوال،قاضی جاوید اختر بھگوال،اظہر حسین اور نوجوان صحافی قمرعباس بھگوال موجود تھے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.