پڑھال: پی ٹی آئی کا بڑا کھڑاک مغل،کہوٹ، نمبردار، مائر منہاس،وڑائچ برادریوں نے ایاز امیر اور علی ناصر بھٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈھڈیال(مسرت جعفری) پڑھال میں پی ٹی آئی کا بڑا کھڑاک مغل،کہوٹ، نمبردار، مائر منہاس،وڑائچ برادریوں نے چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔منگل کے روز پڑہال میں غلام مصطفیٰ مغل کی اقامت گاہ پر خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں حلقہ پی پی 20 سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری علی ناصر بھٹی ہمراہ سابق چیئرمین چوہدری نثار عباس سرال، نوجوان سیاسی رہنما چوہدری وضاحت علی خان نے و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر چوہدری علی ناصر بھٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کامیابی کے لیے بھرپور محنت کریں۔ عمران خان 24 سال سے پاکستان کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے پوری دنیا میں پاکستان کانام روشن کیا۔انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوام ان چوروں اور لٹیروں کے خلاف باہر نکلیں اور ووٹ کی پرچی سے ان کا احتساب کریں۔ پی ٹی آئی پہلے بھی چکوال سے کامیاب ہوئی تھی اور اس بار بھی ان شاءاللہ کامیاب ہو گی۔ اس موقع پر مغل برادری، کہوٹ برادری، نمبردار برادری، مائر منہاس برادری اور وڑائچ برادری نے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی کی حمایت کا اعلان کیا۔ تقریب سے سابق چیئرمین چوہدری نثار عباس سرال نے بھی خطاب کیا۔تقریب میں غلام مصطفیٰ مغل، حاجی محمد ریاض منہاس نثار، چئیرمین پڑھال طاہر کہوٹ کے علاؤہ کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
کوئی تبصرے نہیں