چک نورنگ : اعجاز گوندل اور حافظ وسیم گوند ل کی برادری اور دوست احباب سمیت مسلم لیگ ن کی حمایت
چک نورنگ میں گوندل برادری نے بھرپور شو آف پاور کرتے ہوئے ایک بڑے جلسہ عام میں مسلم لیگ ن کی حمایت کا اعلان کیا۔حمایت کا اعلان کرنے والوں میں چوہدری اعجاز گوندل، عمیر گوندل، حافظ وسیم گوندل، الیاس گوندل، حاجی اقبال گوندل، ابرار گوندل، نصیر گوندل، عابد کمال گوندل، ازرار گوندل، عاطف گوندل، طاہر گوندل، فضل عباس گوندل،عارف کسر، امیر خان کسر، معروف اعوان،حافظ امین اعوان، عارف اعوان، چوہدری اعجاز منہاس، ساجد منہاس، نیاز حسین نیازی، توقیر منہاس، امیر سجاد منہاس، چوہدری شکیل منہاس، ظفر جٹ، ماجد حسین جٹ، ساجد نصیر جٹ، حاجی محمد حنیف جٹ، ساجد منہاس، اکبر منہاس، انور منہاس، ضیغم منہاس، جاوید منہاس اور تصور منہاس ان کی برادری اور دوست احباب شامل تھے۔ اس موقع پر قاضی شیراز، قاضی قیوم، قاضی فاروق، قاضی طیب، قاضی تجریان، ضمیر حسین اور قاضی حماد ، ملک سجاد حیدر، قاضی خیام، قاضی طیب، محمد علی شان، چوہدری شکیل منہاس، ٹھیکیدار الطاف اور قاضی فاروق بھی موجود تھے۔ جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مسلم لیگ ن و امیدوار پی پی 20چوہدری سلطان حیدر علی اور چوہدری شیراز امین نے گوندل برادری کا بھرپور حمایت پر شکریہ ادا کیا۔ سلطان حیدر علی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج کے اجتماعات سے یونین کونسل کی فضا یک طرفہ ہو چکی ہے۔ 8 فروری کو صرف رسمی اعلان باقی ہے۔
کوئی تبصرے نہیں