چک نورنگ: الیکشن کا فیصلہ 8 فروری سے بہت پہلے ہو چکا ہے، سلطان حیدر علی خان
چک نورنگ : چوہدری شیراز امین کی خصوصی کاوش سے چوہدری کامران حسن، حاجی تصور حسین، تجمل حسین، قربان حسین، امجد حسین، سابقہ نائب ناظم خالد محمود، مسعود حسین، صوفی غلام سرور، غلام ربانی ، تنویر حسین، ملک نصیر گوندل، اشرف حسین کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ۔ چوہدری کامران حسن کی رہائش گاہ پر منعقدہ کارنر میٹنگ میں چوہدری سلطان حیدر علی کی موجودگی میں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر و امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری سلطان حیدر علی نے کہا کہ الیکشن کا فیصلہ 8 فروری سے بہت پہلے ہو چکا ہے کیونکہ ہر دوسرا اکٹھ پی ٹی آئی کے دوستوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کا ہوتا ہے۔اس موقع پر قاضی شیراز، قاضی قیوم، قاضی فاروق، قاضی طیب، قاضی تجریان، ضمیر حسین اور قاضی حماد ، ملک سجاد حیدر، قاضی خیام، قاضی طیب، محمد علی شان، چوہدری شکیل منہاس، ٹھیکیدار الطاف اور قاضی فاروق بھی موجود تھے۔
کوئی تبصرے نہیں