راجہ طارق کالس کی قاری اسد عرفان اور مولانا محمد فیاض فاروقی و دیگر سے ملاقات، الیکشن میں حمایت کی درخواست
ڈھڈیال( سٹی رپورٹر)چکوال پی ٹی آئی کے امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 راجہ طارق کالس کی وفد کے ہمراہ سنی علماء کونسل ضلع چکوال کے صدر قاری اسد عرفان اور پاکستان راہ حق پارٹی کے رہنما مولانا محمد فیاض فاروقی و دیگر سے ملاقات اس موقع پر قائد چکوال قاری اسد عرفان نے راجہ طارق کالس کوخوش آمدید کہا اور حمایت کے حوالے سے بتایا کہ چونکہ ھماری جماعت کی سیاسی کمیٹی نے حمایت کے حوالے سے فیصلہ کرنا ھے آپکی درخواست کے حوالے سے کمیٹی کو آگاہ کر دیا جائے گا اور چند ھی دن میں جو فیصلہ بھی ھوا آپ کو مطلع کر دیا جائے گا۔۔۔اس موقع پرحافظ ارشد منوال، حاجی عزیز الرحمن و دیگر بھی موجود تھے
کوئی تبصرے نہیں