ڈھڈیال: جٹ گوندل برادری نے ایاز امیر اور علی ناصر بھٹی کی حمایت کا اعلان کردیا

ڈھڈیال( مسرت جعفری) ڈھڈیال میں پی ٹی آئی کی پیش قدمی جاری جٹ گوندل برادری نے چوہدری ایاز امیر اور چوہدری علی ناصر بھٹی کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ سوموار کے روز ڈیرہ چوہدری صوبہ خان جٹ گوندل (مرحوم) چوہدری امیر حسین جٹ گوندل اور چوہدری جاوید اقبال جٹ گوندل کے گھر امیدوار حلقہ پی پی 20 چوہدری علی ناصر بھٹی اور وضاحت علی خان نے ان سے خصوصی ملاقات کی۔ اس موقع پر جٹ گوندل برداری نے چوہدری ایاز امیراور چوہدری علی ناصر بھٹی کا ساتھ دینے اور بھرپور انتخابی مہم چلانے کا اعلان بھی کیا۔ اس موقع پر سید آفتاب حسین شاہ، حاجی چوہدری سلیم اختر جٹ گوندل، چوہدری نعیم رضا جٹ گوندل، چوہدری ارسلان جٹ گوندل، چوہدری کاشی جٹ گوندل اورچوہدری علی جابر جٹ گوندل بھی موجود تھے۔ آخر میں چوہدری علی ناصر بھٹی نے جٹ گوندل برادری کا شکریہ ادا کیا۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.