کوٹلے جنڈ خانزادہ میں ملک قدیر اعوان،ملک عاصم اعوان کی زیرِ قیادت مسلم لیگ (ن) کا انتخابی جلسہ


ڈھڈیال(سٹی رپورٹر)کوٹلے یونین کونسل جنڈ خانزادہ میں ملک قدیر اعوان،ملک عاصم اعوان کی زیرِ قیادت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسہ کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ(ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک،امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری حیدر سلطان اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیر الدین ایڈووکیٹ تھے مہمانوں کا جلسہ گاہ پہنچنے پر اہل علاقہ نے شاندار استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور مالا پہنائی گئیں۔

میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور چوہدری سلطان حیدر نے اپنے خطاب میں کہا کہ آنے والا وقت پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے بہت اچھا ثابت ہو گا اور پورا پاکستان جانتا ہے کہ نواز شریف کو سازش کے زریعے پھنسایا گیا اور پاکستان کی ترقی کو روکا گیا. اگر ہمارے قائد نواز شریف کی حکومت نہ گرائی جاتی تو پاکستان میں یہ حالات نہ ہوتے. عمران خان کی غلط پالیسیوں کی بدولت آج ملک مسائل کی آماجگاہ بنا ہوا ہے .انشاءاللہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر دوبارہ گامزن ہو گا.انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی ترقی کا جو سفر رک گیا تھا وہ دوبارہ 8 فروری کے بعد شروع ہو گا، آپ سب نے شیر پر مہر لگا کر پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنا ہے۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.