لنگاہ : ڈار برادری اور دیگر دھڑوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت

 


لنگاہ یونین کونسل جند اعوان میں ڈار برادری اور دیگر دھڑوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت اور الیکشن آفس کے افتتاح کےلئے دو الگ الگ تقاریب منعقد ہوئیں

لنگاہ سےپہلی تقریب میں چوہدری غلام شبیر سابق وائس چئیرمین اور چوہدری امجد نواز کی زیر نگرانی الیکشن آفس کا افتتاح پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 20 چوہدری سلطان حیدر نے کیا۔ بعدازاں محمد جاوید ڈار سابقہ کونسلر نےاپنی رہائش گاہ پر ڈار برادری اور دیگر بڑے دھڑوں کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا۔منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میجر (ر) طاہر اقبال ملک اور چوہدری سلطان حیدر نے تمام برادریوں بالخصوص ڈار برادری کو شکر یہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح لوگ جوق در جوق مسلم لیگ ن کا حصہ بن رہے ہیں جنرل مجید ملک اور چوہدری لیاقت کی جوڑی کی طرح ہماری جوڑی بھی تاریخی کامیابی حاصل کرے گی۔ چوہدری غلام شبیر ، راجہ حسنات نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بھرپور الیکشن کمپئین چلانے کے عزم کا اعادہ کیا اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ہیڈ ماسٹر بابر سعید نے سر انجام دئیے۔ تقریب میں بینک منیجر محمد جہانگیر ڈار، چوہدری محمد جہانگیر لنگاہ، چوہدری عنصر عباس ایڈووکیٹ،چوہدری عاصم جہانگیر،چوہدری عذر جہانگیر،چوہدری نعمان امجد،ڈھوک خلیل سے چوہدری محمد کامران، چوہدری شارق، صوفی غلا م علی، دمالی سے ماسٹر طالب حسین چوہدری،چوہدری زمرد حسین،چوہدری محمد اسحق، ڈھوک فضل آباد سے حاجی افتخار معہ برادری، ڈھوک سجاول شوکت حسین کھوکر اور ساجد حسین کھوکھر کے علاوہ اہلیان لنگاہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.