ملک تنویر اسلم اعوان امیدوار برائے MPA حلقہ PP-21 چکوال کی یوسی ڈنڈوت کے محاذ پر بھرپور پیش قدمی
سابق صوبائی وزیر ملک تنویر اسلم اعوان امیدوار برائے MPA حلقہ PP-21 چکوال کی یونین کونسل ڈنڈوت کے محاذ پر بھرپور پیش قدمی
معروف صحافی برہان غنی راجہ نے ملک تنویر اسلم اعوان کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی برادری کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا
سابق صوبائی وزیر و ٹکٹ ہولڈر پاکستان مسلم لیگ ن امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 ملک تنویر اسلم اعوان نے یونین کونسل ڈنڈوت کے سیاسی محاذ پر بھرپور پیش قدمی کرتے ہوئے ایک اور بڑی حمایت حاصل کر لی،معروف صحافی برہان غنی راجہ نے ملک تنویر اسلم اعوان اور میجر طاہر اقبال کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی برادری کے ہمراہ مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کردیا،اس سلسلے میں راجہ برہان غنی کی رہائش گاہ پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 21 ملک تنویر اسلم اعوان اور امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 58 میجر( ر )ملک طاہر اقبال کے چچازاد بھائی کرنل( ر )آصف مجید نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف صحافی برہان غنی راجہ نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ آج کا اکٹھ سیاسی نہیں بلکہ اس محبت کا اکٹھ ہے جو ملک تنویر اسلم اعوان نے ڈنڈوت کے مزدوروں اور کسانوں پر سرمایہ داروں کی جانب سے ڈھائے گئے ظلم کو ختم کروانے میں اپنا کردار ادا کیا,انہوں نے کہا کہ ڈنڈوت کے مزدوروں اور کسانوں پر جو ظلم ڈھایا گیا اس میں ہمارے اپنے شامل تھے لیکن ونہار میں بیٹھے شخص نے بھرپور حق نمائندگی ادا کیا اور اس بدترین فسطائیت میں گاؤں کے لوگوں کا بھرپور ساتھ دیا،برہان غنی راجہ نے قصبہ ڈنڈوت میں ہیلتھ،ایجوکیشن اور واٹر سپلائی سمیت دیگر چیدہ چیدہ مسائل کا زکر کیا اور آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد ملک تنویر اسلم اعوان سے تمام مسائل حل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جنہیں ملک تنویر اسلم اعوان نے دوران خطاب حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اور ڈنڈوت کو علاقہ کہون کے قصبہ ڈلوال اور تحصیل پنڈ دادنخان للہ انٹر چینج سے جوڑنے کا منصوبہ بھی پیش کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا اور اسے ڈنڈوت کیلئے ایک بہت بڑا ترقیاتی اور گیم چینجر منصوبہ قرار دیا،تقریب سے سابق چیئرمین یوسی ڈنڈوت حاجی منصف خان نے بھی خطاب کیا اور راجہ برہان غنی کی مسلم لیگ ن میں شمولیت کے فیصلے کو خوش آئندہ قرار دیا،اس موقع پر جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن راجہ عدنان نزیر،معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک امداد حسین سگھرال،ملک ابرار حسین دوالمیال،سابقہ کونسلر ملک دل شیراز دوالمیال،ملک شوکت وسنال،ملک صدا حسین سگھرال،ملک دلاور حسین وسنال،سابق کونسلر چوآ ملک یونس،ملک اللہ دتہ اے ڈی،سابق کونسلر راجہ راشد اقبال،سابق کونسلر چوآسیدن شاہ ملک اشتیاق،رفاقت مالی،راجہ حامد نواز،راجہ خرم نواز،راجہ یونس،راجہ وسیم انور،سابق کونسلر ملک دلاور پڈھ اور سابق کونسلر پڈھ ملک ذوالفقار احمد سمیت یونین کونسل ڈنڈوت کی عوام بھی بڑی تعداد میں موجود تھی،قبل ازیں ملک تنویر اسلم اعوان کا ڈنڈوت پہنچنے پر معروف صحافی برہان غنی راجہ اور ان کے رفقاء نے پھولوں کی پتیوں اور گلے میں مالا پہنا کر پرتپاک استقبال بھی کیا۔
کوئی تبصرے نہیں