مزدلفہ ٹاﺅن: ایک ہی گھر کے 6افراد قتل ،وحشی قاتل نے بیوی اور چاربچوں کو گولیاں مار کر قتل کر کے خود کشی کر لی

 


چکوال(ڈسڑکٹ رپورٹر )تھانہ سٹی کے علاقے مزدلفہ ٹاﺅن میں ایک ہی گھر کے 6افراد قتل ،وحشی قاتل نے بیوی اور چاربچوں کو گولیاں مار کر قتل کر کے خود کشی کر لی۔ محلہ مزدلفہ ٹاون میں ائر فورس کے سابق ملازم محمد شفقت ولد محمد سلیم ساکن بھون نے فائرنگ کر کے بیوی اورچار بچوں کو قتل کر کے ون فائیو پولیس کو فون کیا کہ کہ میرے گھر آجائیں میں نے اپنے دو بچوں اور دو بیٹیوں کو اپنی بیوی سمیت قتل کر دیا ہے پولیس جب موقع پرپہنچی تو ملزم نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کر لی اس طرح چھ زندگیوں کے چراغ گل ہو گئے ملزم کی دو بیٹیاں حافظِ قران بتائی جاتی ہیں ملزم ہر وقت پریشان دکھائی دیتا رہتا تھا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او چکوال کیپٹن ر واحد محمود ،ڈی ایس پی صدر سرکل چکوال,ایس ایچ او تھانہ سٹی چکوال پولیس کی بھاری نفری کے موقع پر پہنچ گئے اور ایریا کو گھیرے میں لے لیا راولپنڈی سے پولیس کی فرانزک ٹیم موقع پر پہنچی اور شواہد اکھٹے کئے قتل ہونے والوں میں شفقت سلیم کی بیوی بعمر 50/55سال، اسکی 02 بیٹیاں جنکی عمریں بالترتیب 14 سال اور 16 سال، ، 02 بیٹے جنکی عمریں بالترتیب 13 سال اور 7سال ہیں شامل ہیںڈی پی او چکوال کیپٹن ریٹائرڈ واحد محمود اطلاع ملتے ہی فوری طور پر خود مزدلفہ ٹاو¿ن موقعہ پر پہنچے اور ڈی ایس پی کو کاروائی کی ہدایات جاری کیں ایس ایچ او سٹی کی نگرانی میں تفتیشی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے دریں اثناءنو منتخب ایم پی اے چوہدری سلطان حیدر علی خان نے جائے وقوعہ کا معائنہ کیا ڈی ایس پی صدر نے پولیس کاروائی اور وقوعہ کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ ڈی پی او کی ہدایات کے مطابق 6 افراد کے محرکات جاننے کے لئے پولیس باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے نومنتخب ایم پی اے نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور رنج و غم کا اظہار کیااور کہا کہ وہ اس دکھ بھری گھڑی میں سوگواران کے غم میں برابر کے شریک ہیں قتل ہونے والے 6افراد کی اجتماعی نماز جنازہ سرگوجرہ قبرستان میں ادا کر دی گئی

..........................

کوئی تبصرے نہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©2024 ڈھڈیال نیوز
تقویت یافتہ بذریعہ Blogger.